زبور
داؤد کا گیت۔
א [آلف]
2 وہ گھاس کی طرح بہت جلد مُرجھا جائیں گے
اور ہری گھاس کی طرح سُوکھ جائیں گے۔
ב [بیتھ]
ג [گیمل]
6 وہ تمہاری نیکی کو صبح سویرے کی روشنی کی طرح چمکائے گا
اور تمہارے اِنصاف کو بھری دوپہر کے سورج کی طرح۔
ד [دالتھ]
اُن لوگوں کی وجہ سے پریشان نہ ہو جو اپنی سازشوں میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
ה [ہے]
9 کیونکہ بُرے لوگوں کو ختم کر دیا جائے گا۔
لیکن یہوواہ سے اُمید لگانے والے زمین کے مالک ہوں گے۔
ו [واو]
10 بس کچھ ہی دیر کی بات ہے پھر بُرے لوگ نہیں رہیں گے؛
تُم اُس جگہ کو دیکھو گے جہاں وہ ہوتے تھے
مگر وہ وہاں نہیں ہوں گے۔
11 لیکن حلیم لوگ زمین کے مالک ہوں گے؛
وہ بےاِنتہا خوشی پائیں گے کیونکہ ہر طرف امن ہوگا۔
ז [زین]
12 بُرا شخص نیک شخص کے خلاف سازشیں گھڑتا ہے؛
وہ اُس پر دانت پیستا ہے۔
13 لیکن یہوواہ اُس پر ہنسے گا
کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اُس کی ہلاکت کا دن ضرور آئے گا۔
ח [خیتھ]
14 بُرے لوگ اپنی تلواریں نکالتے ہیں اور اپنی کمانیں تانتے ہیں
تاکہ مظلوموں اور غریبوں کو مار ڈالیں
اور سیدھی راہ پر چلنے والوں کو ذبح کر دیں۔
15 لیکن اُن کی تلواریں اُن کے اپنے دلوں کو چھید دیں گی؛
اُن کی کمانیں توڑ دی جائیں گی۔
ט [طیتھ]
16 نیک شخص کی تھوڑی سی چیزیں
بہت سے بُرے لوگوں کی ڈھیر ساری دولت سے بہتر ہیں
17 کیونکہ بُرے لوگوں کے بازو توڑ دیے جائیں گے
مگر یہوواہ نیک لوگوں کو سنبھالے گا۔
י [یود]
18 یہوواہ جانتا ہے کہ بےقصور لوگوں کو کیا کچھ سہنا پڑتا ہے؛*
اُن کی وراثت ہمیشہ تک رہے گی۔
19 اُنہیں مصیبت کے وقت شرمندہ نہیں کِیا جائے گا؛
قحط کے دوران اُن کے پاس کثرت سے خوراک ہوگی۔
כ [کاف]
20 لیکن بُرے لوگوں کا نامونشان مٹ جائے گا؛
یہوواہ کے دُشمن ہری بھری چراگاہوں کی طرح غائب ہو جائیں گے؛
وہ دُھوئیں کی طرح اُڑ جائیں گے۔
ל [لامد]
21 بُرا شخص اُدھار لیتا ہے اور واپس نہیں کرتا
مگر نیک شخص دریادل* ہوتا ہے اور دوسروں کو دیتا ہے۔
22 جن لوگوں کو خدا برکت دیتا ہے، وہ زمین کے مالک ہوں گے؛
لیکن جن پر وہ لعنت کرتا ہے، اُنہیں ختم کر دیا جائے گا۔
מ [میم]
23 یہوواہ اُس شخص کے قدموں کی رہنمائی کرتا* ہے
جس کی روِش سے وہ خوش ہوتا ہے۔
24 چاہے وہ گِر بھی جائے تو بھی وہ گِرا نہیں رہے گا
کیونکہ یہوواہ اپنے ہاتھ سے* اُسے سہارا دے گا۔
נ [نون]
25 ایک وقت تھا کہ مَیں جوان تھا اور اب مَیں بوڑھا ہو گیا ہوں
لیکن مَیں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کسی نیک شخص کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہو
یا اُس کے بچے روٹی کے لیے بھیک مانگ رہے ہوں۔
26 وہ ہمیشہ کُھلے دل سے قرض دیتا ہے
اور اُس کے بچوں کو برکت ضرور ملے گی۔
ס [سامک]
27 بُرے کام چھوڑ دو اور اچھے کام کرو
پھر تُم زمین پر ہمیشہ بسے رہو گے
28 کیونکہ یہوواہ اِنصاف سے محبت کرتا ہے
اور وہ اپنے وفادار بندوں کو کبھی ترک نہیں کرے گا۔
ע [عین]
وہ ہمیشہ اُن کی حفاظت کرے گا
لیکن بُرے لوگوں کی نسل ختم کر دی جائے گی۔
29 نیک لوگ زمین کے مالک ہوں گے
اور اِس پر ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
פ [پے]
30 نیک شخص کے مُنہ سے دانشبھری باتیں نکلتی ہیں*
اور اُس کی زبان سے اِنصاف کی باتیں۔
31 اُس کے خدا کے قوانین اُس کے دل میں بسے ہیں؛
اُس کے قدم نہیں ڈگمگائیں گے۔
צ [صادے]
32 بُرا شخص نیک شخص پر نظر رکھتا ہے
اور اُسے مار ڈالنے کی تاک میں رہتا ہے۔
33 لیکن یہوواہ نیک شخص کو بُرے شخص کے ہاتھ میں نہیں چھوڑے گا
اور نہ ہی عدالت کرتے وقت اُسے مُجرم ٹھہرائے گا۔
ק [قوف]
34 یہوواہ سے اُمید لگاؤ اور اُس کی راہ پر چلو
پھر وہ تمہیں سرفراز کرے گا اور زمین کا مالک بنائے گا۔
جب بُرے لوگوں کو ختم کِیا جائے گا تو تُم دیکھو گے۔
ר [ریش]
35 مَیں نے بُرے اور ظالم شخص کو ایسے پھلتے پھولتے دیکھا ہے
جیسے ہرا بھرا درخت اپنی مٹی میں پھلتا پھولتا ہے۔
36 لیکن وہ اچانک سے ختم ہو گیا اور مٹ گیا؛
مَیں اُسے ڈھونڈتا رہا مگر وہ کہیں نہیں ملا۔
ש [شین]
37 بےاِلزام شخص* پر دھیان دو؛
سیدھی راہ پر چلنے والے اِنسان پر غور کرو
کیونکہ ایسے شخص کا مستقبل پُرسکون* ہوگا۔
38 لیکن تمام گُناہگاروں کو ہلاک کر دیا جائے گا؛
بُرے لوگوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
ת [تاو]
39 نیک لوگوں کو نجات یہوواہ کی طرف سے ملتی ہے؛
مصیبت کے وقت وہ اُن کا قلعہ ہوتا ہے۔
40 یہوواہ اُن کی مدد کرے گا اور اُنہیں چھڑائے گا؛
وہ اُنہیں بُرے لوگوں سے بچائے گا اور اُنہیں نجات دِلائے گا
کیونکہ وہ اُس کے پاس پناہ لیتے ہیں۔