اَمثال
13 ایک دانشمند بیٹا اپنے باپ کی تربیت کو قبول کرتا ہے
لیکن مذاق اُڑانے والا اِصلاح* پر کان نہیں دھرتا۔
2 اِنسان کو اُس کی اچھی باتوں کا اچھا صلہ ملتا ہے*
لیکن دھوکےبازوں کا دل* ظلم کرنے کے چکر میں رہتا ہے۔
3 جو اپنی زبان کو قابو میں رکھتا ہے، وہ اپنی زندگی* کی حفاظت کرتا ہے
لیکن جو اپنا مُنہ بند نہیں رکھتا، وہ برباد ہو جائے گا۔
5 نیک شخص جھوٹ سے نفرت کرتا ہے
لیکن بُرے شخص کی حرکتیں شرمندگی اور رُسوائی کا باعث ہوتی ہیں۔
6 نیکی سیدھی راہ پر چلنے والے کی حفاظت کرتی ہے
لیکن بُرائی گُناہگار کو تباہ کر دیتی ہے۔
7 کوئی شخص امیر ہونے کا دِکھاوا کرتا ہے مگر اُس کے پلے کچھ نہیں ہوتا
اور کوئی شخص غریب ہونے کا دِکھاوا کرتا ہے مگر اُس کے پاس بہت دولت ہوتی ہے۔
11 راتوں رات* کمائی ہوئی دولت گھٹتی جائے گی
لیکن تھوڑا تھوڑا کر کے جمع کرنے والے کی* دولت بڑھتی جائے گی۔
12 جب اُمید پوری ہونے میں دیر ہو تو دل بیمار ہو جاتا ہے
لیکن جو آرزو پوری ہو جائے، وہ زندگی کا درخت ہے۔
13 جو تعلیم* کو حقیر سمجھتا ہے، اُسے اِس کی قیمت چُکانی پڑے گی
لیکن جو حکموں پر دھیان دیتا ہے، اُسے اِس کا اجر ملے گا۔
15 گہری سمجھ رکھنے والے شخص کو دوسروں کی پسندیدگی حاصل ہوتی ہے
لیکن دھوکےبازوں کا راستہ کٹھن ہوتا ہے۔
16 سمجھدار شخص علم کے مطابق کام کرتا ہے
لیکن بےوقوف شخص اپنی بےوقوفی ظاہر کرتا ہے۔
17 بُرا قاصد مصیبت میں پڑ جاتا ہے
لیکن وفادار قاصد شفا کا پیغام لاتا ہے۔
18 جو شخص تربیت کو نظرانداز کرتا ہے، وہ کنگال اور رُسوا ہوتا ہے
لیکن جو شخص اِصلاح کو قبول کرتا ہے، اُسے عزت ملتی ہے۔
20 جو دانشمندوں کے ساتھ چلتا ہے، وہ دانشمند بن جائے گا
لیکن جو احمقوں کے ساتھ میل جول رکھتا ہے، وہ نقصان اُٹھائے گا۔
21 آفت گُناہگاروں کا پیچھا کرتی ہے
لیکن خوشحالی نیک لوگوں کو اِنعام میں ملتی ہے۔
22 اچھا شخص اپنے پوتوں* کے لیے وراثت چھوڑتا ہے
لیکن گُناہگار کی دولت نیک شخص کے لیے محفوظ رکھی جائے گی۔
23 غریب کے جُتے ہوئے کھیت میں بہت سا اناج اُگتا ہے
لیکن نااِنصافی کی وجہ سے وہ برباد ہو سکتا ہے۔
24 جو اپنے بیٹے پر چھڑی نہیں چلاتا،* وہ اُس سے نفرت کرتا ہے
لیکن جو اُس سے محبت کرتا ہے، وہ ضرور* اُس کی اِصلاح کرتا ہے۔
25 نیک شخص جی بھر کر کھاتا ہے
لیکن بُرے شخص کا پیٹ خالی رہتا ہے۔