پائنیر خدمت کی برکات
۱ ایک پائنیر نے کہا: ”مجھے معلوم ہے کہ دوسروں کو سچائی سکھانے کے سوا کوئی اَور کام اتنا اطمینانبخش نہیں ہو سکتا۔“ ایک دوسرے پائنیر نے کہا: ”ہر دن کے آخر پر، میرا دل خوشی سے معمور ہوتا ہے اور مجھے میٹھی نیند آتی ہے۔“ یہ پائنیر اس خدمت کی برکات سے لطف اُٹھانے والے تمام بہنبھائیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔—امثا ۱۰:۲۲۔
۲ خدا کے کلام کا زندگیبخش علم حاصل کرنے میں دوسروں کی مدد کرنا حقیقی اطمینان بخشتا ہے۔ (اعما ۲۰:۳۵؛ ۱-تھس ۲:۱۹، ۲۰) کافی عرصے سے پائنیر خدمت کرنے والا ایک بھائی کہتا ہے کہ ”لوگوں کو اپنی زندگی میں تبدیلیاں لانے کی تحریک دینے کے سلسلے میں خدا کے کلام کی طاقت کو دیکھنا نہایت ہیجانخیز اور ایمانافزا ہوتا ہے۔“ جیہاں، لوگوں کی مدد کرنے اور بائبل مطالعے کرانے کے لئے خود کو دستیاب رکھنے سے پائنیر ایسی برکات کے لائق ٹھہرتے ہیں۔
۳ یہوواہ پر توکل کریں: اپنی خدمت میں روزانہ خدا کی روح پر توکل کرنا ”روح کے پھل“ پیدا کرنے میں پائنیروں کی مدد کرتا ہے اور اُن کے لئے تحفظ کا باعث ہوتا ہے۔ (گل ۵:۱۶، ۲۲، ۲۳) علاوہازیں، خدا کے کلام کا باقاعدہ استعمال کرنے سے پائنیر سچائی کا دفاع کرنے اور دوسروں کو حوصلہ دینے میں ماہر ہو جاتے ہیں۔ (۲-تیم ۲:۱۵) کئی دہوں تک پائنیر خدمت کرنے والا بھائی بیان کرتا ہے: ”پائنیر خدمت نے بائبل کا گہرا علم حاصل کرنے میں میری مدد کی ہے اور مَیں نے اس علم کو یہوواہ اور اُس کے مقصد کو جاننے میں لوگوں کی مدد کے لئے استعمال کِیا ہے۔“ کتنا بااَجر کام!
۴ ریگولر پائنیرز کو دیگر کئی طریقوں سے بھی یہوواہ پر توکل کرنا چاہئے۔ جب وہ مادی ضروریات پوری کرنے کے سلسلے میں اپنی کوششوں پر اُس کی برکت دیکھتے ہیں تو اُن کا ایمان مضبوط ہوتا ہے۔ ایک بھائی جس کی عمر ۷۲ سال ہے اور وہ ۵۵ سال سے پائنیر خدمت کر رہا ہے یوں بیان کرتا ہے: ”یہوواہ نے مجھے کبھی مایوس نہیں کِیا۔“ مزیدبرآں، پائنیر اپنی زندگی کو سادہ رکھنے سے بہتیری پریشانیوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ کیا یہ بات آپ کو معقول معلوم ہوتی ہے؟—متی ۶:۲۲؛ عبر ۱۳:۵، ۶۔
۵ خدا کے نزدیک جانا: یہوواہ کے ساتھ ہمارا رشتہ سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔ (زبور ۶۳:۳) جب ہم یہوواہ سے محبت کے باعث خدمتگزاری میں بھرپور شرکت کرتے ہیں تو یہ رشتہ اَور بھی گہرا ہو جاتا ہے۔ (یعقو ۴:۸) ایک ۱۸ سال سے زائد عرصہ سے خدمت کرنے والا پائنیر یوں بیان کرتا ہے: ”پائنیر خدمت ہمیں یہوواہ کو آزما کر دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس سے روزبروز اپنے خالق کے ساتھ ہمارا رشتہ مضبوط ہوتا جاتا ہے۔“—زبور ۳۴:۸۔
۶ مناسب حالات کے علاوہ پائنیروں کے پاس مضبوط ایمان، خدا اور پڑوسی سے حقیقی محبت اور قربانی دینے کا جذبہ ہوتا ہے۔ (متی ۱۶:۲۴؛ ۱۷:۲۰؛ ۲۲:۳۷-۳۹) تاہم، ہر جگہ پائنیروں کے ہنستےمسکراتے چہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ پائنیر خدمت کی برکات بیشمار ہیں۔ (ملا ۳:۱۰) یہ برکات صرف پائنیروں کے لئے ہی نہیں ہیں، پائنیروں کے جذبے سے اُن کے خاندان اور کلیسیا بھی بہت فائدہ اُٹھاتی ہے۔—فل ۴:۲۳۔
]سوالات[
۱، ۲. پائنیر خدمت کے ساتھ کونسی برکات منسلک ہیں اور کیوں؟
۳، ۴. پائنیر خدمت یہوواہ پر توکل کرنا کیسے سکھاتی ہے اور یہ روحانی ترقی کرنے میں کیسے مدد کرتی ہے؟
۵. پائنیر خدمت یہوواہ کی قربت حاصل کرنے میں کیسے مدد کرتی ہے؟
۶. پائنیروں کے پاس کیا ہے، پائنیروں کے علاوہ اَور کون فائدہ اُٹھاتے ہیں؟