گیت نمبر 104
پاک روح کے لیے درخواست
(لُوقا 11:13)
1. اَے باپ یہوواہ، تُو مہربان ہے
جانتا ہے تُو ہر ایک دل کا حال
دُور کر ہماری ہر پریشانی
پاک روح سے ہم سب کی جان کر بحال
2. ہیں خطاکار ہم، بندے ہیں خاک کے
سو بھٹک جاتے ہیں ہم بار بار
پاک روح عطا کر، ہے اِلتجا یہ
دیکھ، رہنمائی کے ہیں ہم طلبگار
3. جب ہم بےحوصلہ، پست اور کمزور ہوں
قوت تُو دے اپنی پاک روح سے
از سرِ نو تُو ہم سب کو زور دے
کہ ہم عقاب کی طرح اُڑ سکیں
(زبور 51:11؛ یوح 14:26؛ اعما 9:31 کو بھی دیکھیں۔)