گیت نمبر 11
تخلیق خدا کی دانشمندی ظاہر کرتی ہے
(زبور 19)
1. خدایا، تُو نے جو بھی شے بنائی
وہ ظاہر کرتی ہے تیری بڑائی
وہ بےآواز سناتی ہے پیغام
کرتی ہے تیرے بارے میں کلام
وہ بےآواز سناتی ہے پیغام
کرتی ہے تیرے بارے میں کلام
2. خوفِ خدا ہے شروع حکمت کا
تیری شریعت عمدہ رہنما
یہ خالص سونے سے بھی قیمتی ہے
نادان کو بھی خوب دانش بخشتی ہے
یہ خالص سونے سے بھی قیمتی ہے
نادان کو بھی خوب دانش بخشتی ہے
3. آبِ حیات ہے تیرا پاک کلام
گر اِس پہ چلیں ملے گا اِنعام
ہمارے دل میں بسا یہ عزم
کہ تیرے نام کو پاک ٹھہرائیں ہم
ہمارے دل میں بسا یہ عزم
کہ تیرے نام کو پاک ٹھہرائیں ہم
(زبور 12:6؛ 89:7؛ 144:3؛ روم 1:20 کو بھی دیکھیں۔)