زبور
موسیقار کے لیے۔ داؤد کا نغمہ۔ یہ نغمہ اُس وقت کا ہے جب داؤد کے بَتسبع کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے بعد ناتن نبی اُن کے پاس آئے۔
51 اَے خدا! اپنی اٹوٹ محبت کی بِنا پر مجھ پر مہربانی کر۔
اپنے عظیم رحم کی بِنا پر میرے گُناہ مٹا دے۔
2 میری غلطی پوری طرح دھو دے
اور مجھے میرے گُناہ سے پاک کر
4 مَیں نے تیرے خلاف، ہاں، تیرے ہی خلاف گُناہ کِیا ہے؛
مَیں نے وہ کام کِیا ہے جو تیری نظر میں بُرا ہے۔
اِس لیے تُو اپنی باتوں میں سچا* ہے
اور تیرا فیصلہ صحیح ہے۔
5 دیکھ، مَیں پیدائش سے ہی گُناہگار ہوں؛
گُناہ کی حالت میں میری ماں کے پیٹ میں میری زندگی وجود میں آئی۔
7 میرے گُناہ کو زوفے* سے صاف کر تاکہ مَیں پاک ہو جاؤں؛
مجھے دھو تاکہ مَیں برف سے زیادہ سفید ہو جاؤں۔
8 مجھے خوشی اور جشن کی آوازیں سننے دے
تاکہ میری ہڈیاں جو تُو نے کچل دی ہیں، خوش ہو سکیں۔
12 تُو نے مجھے نجات دِلا کر جو خوشی بخشی تھی، وہ مجھے لوٹا دے؛
میرے اندر یہ خواہش* جگا کہ مَیں تیری فرمانبرداری کروں۔
13 مَیں گُناہگاروں کو تیری راہوں کی تعلیم دوں گا
تاکہ وہ تیرے پاس لوٹ آئیں۔
14 اَے خدا! مجھے نجات دِلانے والے خدا!
مجھے خون کے جُرم سے چھڑا تاکہ میری زبان خوشی خوشی تیری نیکی کا اِعلان کرے۔
15 اَے یہوواہ! میرے لب کھول دے
تاکہ میرا مُنہ تیری بڑائی کر سکے
16 کیونکہ تُو قربانی نہیں چاہتا ورنہ مَیں تیرے حضور قربانی پیش کر دیتا؛
تُو بھسم ہونے والی سالم قربانی سے خوش نہیں ہوتا۔
17 پشیمان دل* ایسی قربانی ہے جس سے خدا خوش ہوتا ہے؛
اَے خدا! تُو دُکھی اور ٹوٹے دل کو نہیں ٹھکرائے گا۔*
18 اپنا کرم فرما اور وہ کام کر جن میں صِیّون کی بھلائی ہے؛
یروشلم کی دیواریں بنا۔
19 پھر تُو نیکی کی قربانیوں، بھسم ہونے والی قربانیوں اور سالم قربانیوں سے خوش ہوگا
اور تیری قربانگاہ پر بیل قربان کیے جائیں گے۔