اَمثال
3 میرے بیٹے! میری تعلیم* کو نہ بھولنا
اور میرے حکموں کو پورے دل سے ماننا۔
2 اِس طرح آپ کی زندگی کے دنوں اور سالوں میں اِضافہ ہوگا
اور آپ پُرسکون زندگی گزارو گے۔
3 اٹوٹ محبت اور وفاداری* کو خود سے جُدا نہ ہونے دینا؛
اِنہیں اپنے گلے کا ہار بنانا
اور اپنے دل کی تختی پر لکھ لینا۔
4 پھر آپ کو خدا اور اِنسان کی پسندیدگی حاصل ہوگی
اور آپ اُن کی نظر میں اچھی سُوجھبُوجھ والے اِنسان ہو گے۔
6 اپنی سب راہوں میں اُسے اپنے سامنے رکھو
اور وہ آپ کے راستے سیدھے کرے گا۔
7 اپنی نظر میں دانشمند نہ بنو۔
یہوواہ کا خوف رکھو اور بُرائی سے دُور رہو۔
9 اپنی قیمتی چیزوں اور اپنی ساری پیداوار* کے پہلے پھلوں* سے
یہوواہ کی تعظیم کرو۔
10 پھر آپ کے گودام خوب بھرے رہیں گے
اور آپ کے حوض نئی مے سے چھلکیں گے۔
11 میرے بیٹے! یہوواہ کی تربیت کو نہ ٹھکراؤ
اور اُس کی اِصلاح سے نفرت نہ کرو
12 کیونکہ یہوواہ اُن کی اِصلاح کرتا ہے جن سے وہ پیار کرتا ہے
جیسے ایک باپ اُس بیٹے کی اِصلاح کرتا ہے جس سے وہ پیار کرتا ہے۔
13 وہ شخص خوش رہتا ہے جو دانشمندی کو ڈھونڈ لیتا ہے
اور وہ شخص بھی جو سُوجھبُوجھ حاصل کرتا ہے۔
14 دانشمندی پانا چاندی حاصل کرنے سے بہتر ہے
اور اِسے منافع کے طور پر پانا سونا حاصل کرنے سے بہتر ہے۔
اُن میں سے کوئی بھی اِس کی برابری نہیں کر سکتی۔
16 اِس کے دائیں ہاتھ میں لمبی عمر ہے
اور بائیں ہاتھ میں دولت اور عزت۔
17 اِس کی راہیں خوشگوار ہیں
اور اِس کے سب راستے پُرسکون۔*
18 جو اِسے تھامے رہتے ہیں، اُن کے لیے یہ زندگی کا درخت ہے؛
جو اِسے مضبوطی سے پکڑے رہتے ہیں، اُنہیں خوشباش اِنسان مانا جائے گا۔
19 یہوواہ نے دانشمندی سے زمین کی بنیاد ڈالی
اور سُوجھبُوجھ سے آسمان کو مضبوطی سے تانا۔
20 اُس کے علم سے گہرے پانی تقسیم ہو گئے
اور آسمان سے شبنم ٹپکنے لگی۔
21 میرے بیٹے! اِن* کو اپنی آنکھوں سے اوجھل نہ ہونے دو۔
حقیقی دانشمندی اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کی حفاظت کرو۔
22 اِن کے ذریعے آپ کو* زندگی ملے گی
اور یہ آپ کے گلے کا خوبصورت ہار ہوں گی۔
23 پھر آپ اپنے راستے پر بےخوف چلو گے
اور آپ کے پاؤں کو کبھی ٹھوکر نہیں لگے گی۔
24 جب آپ لیٹو گے تو آپ کو کوئی ڈر نہیں ہوگا؛
آپ لیٹو گے اور آپ کو میٹھی نیند آئے گی۔
25 آپ کسی ایسی آفت سے خوفزدہ نہیں ہو گے جو اچانک آ جاتی ہے
اور نہ اُس طوفان سے ڈرو گے جو بُرے لوگوں پر آ رہا ہے
26 کیونکہ آپ کا بھروسا یہوواہ پر ہوگا؛
وہ آپ کے پاؤں کو پھندے میں نہیں پھنسنے دے گا۔
28 اگر آپ اپنے پڑوسی کو ابھی کچھ دے سکتے ہو
تو اُس سے یہ نہ کہو: ”ابھی جاؤ، کل آنا۔ مَیں تمہیں کل دوں گا۔“
29 اگر آپ کا پڑوسی آپ کے ساتھ رہتے ہوئے محفوظ محسوس کرتا ہے
تو اُسے نقصان پہنچانے کی سازش نہ گھڑو۔
30 اگر کسی نے آپ کا کچھ نہیں بگاڑا
تو بِلاوجہ اُس سے جھگڑا مت کرو۔
31 ظالم شخص سے حسد نہ کرو
اور نہ ہی اُس کی کوئی راہ اپناؤ
32 کیونکہ یہوواہ دھوکےبازوں سے گِھن کھاتا ہے
لیکن سیدھی راہ پر چلنے والوں سے اُس کی گہری دوستی ہے۔
33 یہوواہ بُرے لوگوں کے گھر پر لعنت بھیجتا ہے
مگر نیک لوگوں کے گھر پر برکت نچھاور کرتا ہے۔
34 وہ مذاق اُڑانے والوں کا مذاق اُڑاتا ہے
لیکن حلیم لوگوں پر مہربانی کرتا ہے۔
35 دانشمند لوگوں کو وراثت میں عزت ملے گی
مگر احمق لوگ ایسی چیزوں کو اہمیت دیتے ہیں جو بےعزتی کا باعث ہوتی ہیں۔